اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث بعض طالبان دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے مزید کہاکہ گرفتار ہونے والوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان دہشتگردوں نے منگل کے دن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو چالیس سے زیادہ اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کو موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔ اس حملے کے بعد پاکستان بھر میں طالبان کےخلاف غم وغصے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲